لندن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,PZ,file photo
پیسر محمود زخمی،پورے سیزن سے آئوٹ۔انگلش فاسٹ بائولر ثاقب محمود سال بھر کے ہوم سیزن سے ایسے آئوٹ ہوگئے کہ ملکی سرزمین پر کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں اس سال شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔پیسر بیک انجری کا شکار ہوگئے ہیں،انہیں انگلش کائونٹی سمیت ملک کے انٹرنیشنل کرکٹ ریڈار سے بھی باہر کیا گیا ہے۔
چاقب محمود نے اس سال مارچ میں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔6 وکٹیں لیں،ایک نازک موقع پر آخری میچ میں 49 رنزکی اننگ بھی کھیلی تھی۔جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو ڈراپ کئے جانے کے بعد انہیں خاص اہمیت حاصل تھی۔لنکا شائر کے لئے کھیلنے والے 25 سالہ رائٹ ہینڈ فاسٹ بائولر کئی ماہ تک آرام کا کہا گیا ہے۔
پی سی بی کا کنڈیشنگ کیمپ شروع،اہم پلیئرزشریک
انگلینڈ نے 2 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے سمر سیزن کا آغاز کرنا ہے،اب اسے مزید مشکلات ہوگئی ہیں۔اولی رابننسن زخمی ہیں۔مارک ووڈ اورکرس واکس بھی مشکلات میں ہیں۔ایسے میں جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ثاقب محمود کو آئی پی ایل 2022 میں بھاری معاوضہ پرمتبادل پلیئر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے ملکی ڈومیسٹک سیزن،خاص کر ریڈ بال کرکٹ کے لئے یہ پیشکش ٹھکرادی تھی۔اس طرح ان کا زخمی ہونا خاصا پریشان کن ہے۔