کراچی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کو فالو آن پر مجبور نہ کرنے کا جواب دے دیا۔ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے کراچی میں تاریخ کی پہلی ٹیسٹ فتح کا سنہری موقع گنوایا ہے۔سیریز میں برتری بلکہ جیت بھی آسان ہوجاتی۔
کمنز کہتے ہیں کہ میں اپنے فیصلے کا دفاع کروں گا۔ہم نے پہلی اننگ میں 408 رنز کی سبقت لی۔پاکستان کو 108 پر آؤٹ کیا۔ہم دیکھ رہے تھے کہ میچ کے تیسرے روز وکٹ پر کریک تھے۔تب ہی پاکستان کو مشکلات رہیں۔ہم نے سوچا تھا کہ چوتھے اور پانچویں روز اور وکٹ خراب ہوگی۔بد قسمتی سے ایسا نہ ہوا۔پاکستان نے قریب 2 روز بیٹنگ کرکے میچ بچایا۔
پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ ہم نے متعدد کیچزڈراپ کئے۔اگر وہ ہوجاتے تو نتیجہ اور ہوتا ۔
آسٹریلیا کے کپتان کہتے ہیں کہ ہم نے دورہ پاکستان میں دونوں میچز اچھے کھیلے ہیں۔یہاں کی کنڈیشنز کو بہت جلد اپنا لیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی محنت سے یہ ممکن یوا۔کوشش ہوگی کہ اگلے میچز کی غلطیاں نہ دہرائیں۔