لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 پر آسٹریلیا سے بڑا حملہ۔آسٹریلیا کے دورے سےقبل بڑا ڈرامہ ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے،دوسری جانب کھلاڑی اب منتوں پر اتر آیا ہے۔واقعہ نے پوری دنیا میں شہرت پالی ہے۔
کرک اگین تحقیق کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین جیمز فالکنر نے اچانک ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے باقی میچز سے دستبردار ہورہا ہوں۔پی سی بی نے میرے ساتھ سوتیلا سلوک کیا،عزت نہیں دی۔میں باقی 2 میچز نہیں کھیلیوں گا،میرے معاوضے میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔
فالکنر کو یہ ٹویٹ لمحوں میں پھیل گیا۔کرک اگین نے جب تحقیق کی ہے تو علم ہوا ہے کہ جیمز فالکنر نے نشہ میں دھت ہوکر ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی،توڑ پھوڑ بھی کی۔پولیس آفیسرز کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا،دھمکیاں بھی لگائیں۔ساتھ مین بہت کچھ غلط بولا۔گالیاں دیں۔
واقعہ کی فوٹیج موجود ہیں۔بعد میں آگاہی ہونے پر فالکنر نے پی سی بی پاکستان اور اپنی فرنچائز سے معافی مانگی ہے،کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں لیگ کا حصہ ہوں۔
ادھر پی سی بی حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے لئے مشاورت جاری ہے۔پی سی بی طے شدہ معاہدے کے مطابق 70 فیصد ادائیگی پہلے اور 30 فیصد بعد میں کرتا ہے،اصل میں یہ معاملہ نہیں تھا۔پی سی بی کے مطابق فالکنر دوسرے اکاوئنٹ میں رقم مانگنا چاہ رہے تھے،جب انہیں کہا گیا کہ پہلے اکائونٹ والی رقم واپس ٹرانسفر کریں تو ہم دوسرے میں بھیج دیں گے،کرکٹر نے ایسا نہیں کیا۔