کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کل 15 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں فل ہائوس بھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔اس طرح کرکٹ فینز پر 50 فیصد یا اس سے کم زیادہ کی پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔لاہور کے 6 مختلف مقامات سے خصوصی بس سروس چلے گی،جس سے کرکٹ فینز کو گرائونڈ میں لایا جائے گا۔ویکسینیشن کروانےوالوں کو گرائونڈ آنے کی اجازت ہوگی۔
پی ایس ایل 7،آج کراچی اسلام آباد کے سامنے،کنگز فائنل 4 میں کیسے جاسکتا،جانئے
ادھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں جرمانہ ہوگیا ہے۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ،کوئٹہ کی نماےندگی کرنے بلکہ سنچری اور ہاف سنچری کے ساتھ اس کی ٹیم میں روح پھونکنے والے پلیئر جیسن رائے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
جیسن رائے نے پی ایس ایل آرٹیکل 2 اعشاریہ 21 کی خلاف ورزی کی،جس کا تعلق پلیئرزاور کوڈ آف کنڈیکٹ کے خلاف ہے،پلیئرز کو اونچا بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔