کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 کے لئے نئے پلیئرز کون سے ہونگے،اس کی تفصیلات الگ سے دی گئی ہے،یہاں سے بھی کلک کرکے جاسکتے ہیں۔
پی ایس ایل 7 میں 6 ممالک کے نئے پلیئرز دستیاب،نام آگئے
پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے ایک اور ڈرافٹنگ تقریب ہفتہ کی شام ایک ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ہوگی،اس میں متعدد ممالک کے کئی نئے پلیئرز شامل کئے جائیں گے۔سابقہ ڈرافٹنگ یا پک اگر چہ مکمل ہوگئی تھی لیکن کئی اہم معاملات کے سبب کئی مکمل ایونٹ اور کئی جزوی طور پر بھی دستیاب نہیں ہونگے۔پی ایس ایل کی فرنچائزز ان کی جگہ نئی تقرریاں کرنے جارہی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افغانستان کے نوین الحق کی جگہ مکمل سلیکشن کرنی ہے،وہ دستبردار ہوگئے ہیں۔اسی طرح ٹام ایبل کی انجری کی وجہ سے ان کی جگہ نئی پک ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ 7 میں کئی پلیئرزکی جگہ پر ہونی ہے۔ایسے پلیئرز بھی بہت زیادہ ہیں۔جن کھلاڑیوں کو جزوی طور پر تبدیل کیا جائے گا ان میں کرس جارڈن (کراچی کنگز، پلاٹینم)، فیصل اکرم (کراچی کنگز، ایمرجنگ)، جیمز ونس (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پلاٹینم)، جیسن رائے (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پلاٹینم)، لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔ ، پلاٹینم)، نور احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سپلیمنٹری)، اوڈین اسمتھ (ملتان سلطانز، ڈائمنڈ)، فل سالٹ (لاہور قلندرز، گولڈ)، قاسم اکرم (کراچی کنگز، ایمرجنگ)، ریس ٹوپلی (اسلام آباد یونائیٹڈ، سلور)، روومین پاول (ملتان سلطانز، سلور)، ثاقب محمود (پشاور زلمی، گولڈ [برانڈ ایمبیسیڈر])، شیفرڈ روماریو (کراچی کنگز، سپلیمنٹری)، اور ذیشان ضمیر (اسلام آباد یونائیٹڈ، ایمرجنگ)بھی شامل ہیں۔