کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 اسکواڈز،تمام ٹیموں میں تاحال 18 پلیئرز،فرنچائزز کی نامکمل وضاحت۔پاکستان سپرلیگ 7 کی تمام 6 فرنچائزز کی مشترکہ سٹیٹمنٹ سامنے آئی ہے۔کراچی کنگز کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ تمام فرنچائزز آنرز کی جانب سے یہ بیان ہے،اس میں ایک حد تک 2 اضافی پلیئرز کو اسکواڈز کا حصہ بنائے جانے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے نیا سبق،پی ایس ایل فرنچائزز کو مزید 2،2پلیئرز رکھنے کی اجازت
پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لئے یہ خبریں گھوم رہی ہیں کہ تمام فرنچائزز کو اضافی 2 پلیئرز رکھنے کی اجازت ملی ہے۔ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس کی درخواست فرنچائزز نے بہت پہلے کردی تھی،جس کی پی سی بی نے منظوری دے دی تھی،اس پر عمدرآمد 12 دسمبر 2021 کی پی ایس ایل ڈرافٹنگ سے قبل کیا جاچکا ہے۔
فرنچائزز نے آخر میں لکھا ہے کہ ہم پی سی بی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ سب کیا،ہم،اری درخواست کو قبول کیا ہے۔اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں جاری تھیں کہ فرنچائزز مزید 2 پلیئرز کا انتخاب کریں گی۔پی ایس ایل فرنچائزز نے اب یہ پیغام دیا ہے کہ ایسا نیا کچھ نہیں ہورہا ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ کراچی کنگز کے اس دعوے کو مان لیا جائے کہ اسکواڈز میں 18 کی بجائے 20 پلیئرز پر عمل ہوچکا ہے تو سوال یہ ہے کہ اس کے اپنے اسکواڈز میں اب تک 18 پلیئرز ہی کیوں منتخب ہوئے ہیں۔یہی حال باقی 5 ٹیموں کا ہے۔سب کے اسکواڈز میں 18 ہی پلیئرز شامل ہیں۔اس کی وضاحت بھی آجاتی تو بہتر تھا۔دوسری بات یہ ہے کہ اس نئی تجویز یا درخواست پر اگر عمل ہوچکا ہے تو یہ فرنچائزز ایک پریس ریلیز جاری کریں اور بتائیں کہ وہ کون سے 6 کھلاڑی ہیں جو مقامی سطح پر ٹاپ پرفارمر کے طور پر منتخب کئے گئے ہیں۔امید کی جاسکتی ہے کہ اگلی بار وضاحت مکمل ہوگی۔