| | | | | |

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے نیا سبق،پی ایس ایل فرنچائزز کو مزید 2،2پلیئرز رکھنے کی اجازت

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Image file Photo

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز نے پی ایس ایل 7 کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ایسے وقت میں کہ جب پلیئرز کی ابتدائی سلیکشن مکمل ہوگئی ہے۔ڈرافٹنگ تقریب کو ہفتہ گزرنے کو ہے۔ایونٹ کے آغاز میں ایک ماہ جتنا وقت ہی بچا ہے،اس وقت میں پی ایس ایل فرنچائزز کے لئے اسکواڈز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

افغان سپنر راشد خان اور پاکستانی سٹار رضوان یکجا،ایک ساتھ کھیلیں گے

پی ایس ایل میں شریک 6 ٹیموں میں سے ہر ایک کو 18 پلیئرز رکھنے کی اجازت تھی،اسے اب بڑھا کر 20 کردیا گیا ہے۔اس طرح ہر فرنچائز اب 2،2 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جو کہ اگلے ماہ کے شروع میں ہوگا۔اس طرح پی ایس ایل کے لئے ایک بار پھر ملکی وغیر ملکی پلیئرز کی بولی شروع ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز ایک ایک کھلاڑی مقامی رکھنے کی پابند ہوگی جب کہ ایک ایک پلیئر غیر ملکی رکھا جاسکے گا۔پی سی بی اپنے بیانیہ میں یہ بات وزن ڈال کرکررہا ہے کہ اس کا مقصد مقامی ڈومیسٹک پلیئرز  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ٹاپ پرفارمرز کو بھی موقع ملے۔

کرک اگین تجزیہ کے مطابق اس کا یہ مقصد ہو یا نہ ہو۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز،ایک روزہ سیریز کے التوا کے تجربہ نے یہ نیا سبق دیا ہے ۔کووڈ کیسز زیادہ رپورٹ ہونے پرپی ایس ایل فرنچائز کو بھی اپنے 11 کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوسکتا ہے،اس لئے پلیئرزکی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ رسک کم سے کم رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *