| | | | |

شعیب اختر کا 8 گھنٹے کا طویل آپریشن جاری

 

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر کاآپریشن جاری ہے۔آسٹریلیا میں موجود شعیب اختر نے اس سے قبل ایک ویڈیو میسج بھی جاری کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہےکہ میں آسٹریلیا میں اپنے گھٹنے کےآپریشن کے لئے موجود ہوں۔مجھے ابھی کھیلنا ہے لیکن پاکستان کے لئے بلکہ بچوں کے ساتھ،اس لئے ان کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ان کا چھٹا آپریشن ہے۔

بڑا اپ سیٹ،بنگلہ دیش کو 9 سال،20 ون ڈے میچزکےبعد زمبابوے سے شکست

اس سے قبل 5 آپریشن ہوچکے ہیں۔پاکستان کے لئے تیز ترین گیند بازی کے باعث گھٹنوں پر بہت دبائو پڑتا تھا،اب تو دونوں ہی آپریشن کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اب یہ میرا آخری آپریشن ہوگا،اس کے بعد مزید کی نوبت نہیں آئے گی۔

شعیب اختر نے پوری قم سے دعائوں کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ میری صحت یابی کی دعاکریں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ بڑا آپریشن ہے،اس پر 8 گھنٹے لگیں گے اور ظاہر ہے کہ تکلیف دہ آپریشن ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *