| | | | | | |

بڑا اپ سیٹ،بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں پکی تاریخ رقم کردی

سنچورین،کرک اگین رپورٹ

بڑا اپ سیٹ،بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا میں پکی تاریخ رقم کردی۔بنگلہ دیش نے وہ تاریخ رقم کردی،جو 20 سال سے نہیں ہورہی تھی۔اس نے جنوبی افریقا میں تاریخ کی پہلی ایک روزہ باہمی سیریز جیت لی ہے۔ٹائیگرز نے پروٹیز کو 9 وکٹ کی بڑی شکست سے دوچار کرکے 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

لاہور میں وکٹیں بکھرگئیں، 2 آسٹریلین 5 میچزسے باہر،رینکنگ اپ ڈیٹ،کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ

سنچورین میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بائولنگ کرکے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی۔46 رنز کا آغاز لینے والی ٹیم کی اننگ  37 اوورز میں 154 اسکور پر  سمٹ گئی۔جانی مین میلان نے 39  رنزکئے،جو سب سے زیادہ تھے۔اس تباہی کے بنیادی کردار تسکین احمد تھے۔پیسر نے 9 اوورز میں 35 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

جواب میں بنگلہ دیش نے 127 رنزکا آغاز کرکے کمال کردیا۔چنانچہ 27 ویں اوور میں ہدف  ایک وکٹ پر حاصل ہوگیا۔کپتان تمیم اقبال 87 رنزکرکے ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش نے اس کامیابی کے ساتھ ہی اہم کام کیا۔پہلی بار جنوبی افریقا میں سیریز جیتی ہے۔دوسرا اس نے 120 پوائنٹس بناکر ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان 40 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *