لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 فائنل،رنگا رنگ تقریب ،ٹاس پھر لاہور کا،بیٹنگ پھر اسی کی۔پاکستان سپر لیگ 7 کی اختتامی تقریب،شاہی قلعہ سے ہوتی پی ایس ایل ٹرافی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے ٹرافی لے کر اسے سجادیا،اب یہ کس کے ہاتھوں میں جائے گی،اس کا فیصلہ پی ایس ایل 7 فائنل کرے گا۔
پی ایس ایل فائنل کے مہمانان خصوصی سامنے آگئے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میلے کا سماں ہے۔ہائوس فل ہے۔چاروں جانب پائوں رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔
پاکستان سپر لیگ 7 کا ٹاس بھی ہوگیا ہے۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہئ۔اسلام آباد کے خلاف ایسا ہی کیا تھا۔ٹیم زیادہ اسکور تو نہیں کرسکی تھی لیکن میچ جیت گئی تھی۔
قلندرز کو پہلی بار ایونٹ جیتنے کا اعزاز ہوگا،اگر وہ جیتا ،ادھر سلطانز بھی پہلی بار ایسی ٹیم بنے گی جو ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔