کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے ہفتہ کو کون کون سے پلیئرز دستیاب ہونگے۔یہ اہم سوال ہے۔کرک اگین نے 3 روز قبل خبر دی تھی کہ جنوبی افریقا کے پلیئرز بھی ریس میں ہیں،اس کے بعد مزید ممالک کے پلیئرز کی نیوز بھی 2 روز قبل دی تھی،اس کی تصدیق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب 5 سے 6 ممالک کے پلیئرز دستیاب ہونگے۔ان میں کئی نامور پلیئرز ہیں تو کئی نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی ہیں۔پی سی بی نے آفیشل اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی معلومات یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔
پی ایس ایل 7سپلیمنٹری ڈرافٹ،کون باہر،کون جز وقتی دستیاب،مکمل لسٹ
ہفتہ کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑی یہ ہوسکتے ہیں۔ بین ڈنک، فواد احمد، کرس گرین ( آسٹریلیا
ٹائیمل ملز، ڈیوڈ ولی، ڈین لارنس، جیمی اوورٹن، حسیب حمید (انگلینڈ)، سندیپ لامچھانے (نیپال)
ہمیش بینیٹ (نیوزی لینڈ)، ڈین ویلاس، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)، کارلوس براتھویٹ، شمرون
ہیٹمائر، لینڈل سیمنز، جانسن چارلس اور ڈومینک ڈریکس ( ویسٹ انڈیز)۔
پاکستان سے درج ذیل پلیئرز دستیاب ہونگے۔
پی ایس ایل 7،ایک اور اہم ملک کی کمک مل گئی،پلیئرز کی تعداد میں اضافہ
احمد شہزاد، اسد شفیق، اویس ضیا، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، حماد اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران بٹ، جنید خان، خرم منظور، میر حمزہ، محمد عرفان سینئر، مختار احمد، موسیٰ خان، راحت علی، رضا حسن، صاحبزادہ فرحان، سعود شکیل، سہیل خان، تابش خان، عمر امین، عثمان خان شنواری، عثمان صلاح الدین، وقاص مقصود، یاسر شاہ اور زاہد محمود۔