لاہور،پی سی بی پریس ریلیز
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹکٹوں کی فروخت آج سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کی ٹکٹوں کی فروخت آج بروز منگل سہ پہر 3 بجے سےبک می ڈاٹ کام پر شروع ہوگی۔
27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
فینز کی سہولت کے لیے پی سی بی نے پہلی مرتبہ ایک ایسی پیشکش متعارف کروائی ہے کہ جس کے تحت 17جنوری تک بک کی جانے والی فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ان میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے۔
ٹکٹ خریدتے وقت شائقینِ کرکٹ کو اپنا درست کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔کوئی بھی شہری ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹیں خرید سکتا ہے۔
اس عمل کے لیےشہری کو ا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا، جہاں ایزی پیسہ / جاز کیش/ کریڈٹ کارڈ/این آئی ایف ٹی کے ذریعے رقم جمع کروائی جاسکے گی۔
بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر (03137786888) بھی مختص کررکھا ہے۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے کوویڈ 19 کی مکمل ویکسینیشن کا درست سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
27 جنوری کو شیڈول ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیے جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میچ کے فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت دوہزار روپے اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار روپے مقررکی گئی ہے ۔
ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار روپے، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ایونٹ کے پلے آف میچز کے لیے جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار روپے اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو ہاسپٹیالٹی اسٹینڈز کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار سے سات ہزار روپے تک مقررہے۔
ایونٹ کے چھ ڈبل ہیڈرز کے ایام میں جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزارجبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
انکلوژرز:
نیشنل اسٹیڈیم کراچی:
فضل محمود، جاوید میانداد اور حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژرز) ، عمران خان، قائد اور وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژرز) ، آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادرز اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز)، ماجد خان، وقاص حسن، وسیم باری اور ظہیر عباس (جنرل اسٹینڈز)
قذافی اسٹیڈیم لاہور:
فضل محمود، عمران خان (وی آئی پی انکلوژرز) ، راجاز اور سعید انور (پریمیئم انکلوژرز) ، عبد القادر، عبدالحفیظ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز (فرسٹ کلاس انکلوژرز)، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، نذر ز، قائد ، ظہیر عباس، سعید احمد اور ماجد خان (جنرل انکلوژرز)۔