ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت میں کیا فرق ہے،ایک بات سے اندازا لگالیں۔پاکستان نے شیڈول میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنی ہوم سیریز شیڈول کیں۔ادھر بھارت کو حادثاتی طور پر اپنی باقی ماندہ آئی پی ایل ستمبر میں رکھی۔پھر دنیا نے یہ دیکھا کہ آئی پی ایل ہو،اوپر سے دوسرے میچز کیسے ہوسکتے ہیں۔دنیا نے پھر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز ختم ہوتے دیکھیں۔اب دوسرا رخ دیکھیں۔پاکستان سپر لیگ 7 جنوری کی 27 تاریخ سے شیڈٖول ہے۔
لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی کی بھی پرواز،انگلش کائونٹی کینٹ سے رابطہ
اس دوران دنیا بھر کی انٹر نیشنل کرکٹ جاری ہی رہے گی،ساتھ میں بنگلہ دیش نے جنوری،فروری میں اپنی لیگ رکھ دی ہے۔پہلے یہ لیگ سال کے آخری ماہ میں ہوا کرتی تھی لیکن کیا ہے ناکہ کسی کے اثرات ہیں یا پھر پاکستان اتنا بے قدرا ہوگیا ہے کہ ہر ایک اسی پر ضرب لگارہا ہے۔
بنگلہ دیش بورڈ نے اپنی پی پی ایل 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ایونٹ21 جنوری سے 18 فروری کے درمیان کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں کے اس ایونٹ میں غیر ملکی پلیئرز سمیت مقامی کھلاڑی ہونگے۔پاکستان کے وہ پلیئرز جو بی پی ایل کھیلا کرتے تھے،انہیں نقصان ہوگا۔بنگلہ دیش کی پھرتی کا اندازا اس بات سے لگالیں کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود اس کا ٹیسٹ اسکواڈ 15 جنوری کو وطن واپس آئے گا۔اس کے باوجود کہ انہیں آرام کی ضرورت ہوگی،پروا نہیں کی گئی۔