| | | | | |

پی ایس ایل 9،اسلام آباد کی لمبی چھلانگ،پوائنٹس ٹیبل پر دوسرانمبر،کراچی کنگز ہارکر کہاں

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،اسلام آباد کی لمبی چھلانگ،پوائنٹس ٹیبل پر دوسرانمبر،کراچی کنگز ہارکر کہاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا 24 واں میچ بھی لوسکورنگ شو رہا لیکن دلچسپی اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سخت مقابلے کے بعد اپنے 9 ویں میچ میں  5 وکٹ کی جیت کے ساتھ پلے آف میں پیش قدمی  جاری رکھی۔پوائنٹس 9 ہوگئے ہیں۔کراچی کنگز بدستور 6 پوائنٹس پر ہے۔اس کے 2 میچز باقی ہیں۔اب معاملہ 3 ٹیموں میں خوب جمے گا۔اسلام آباد یوناتیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر  دوسرے نمبر آگئی ہے اور کراچی کا نمبر 5 واں ہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کو پہلے کھلایا۔کراچی کنگز کا 34 رنزکا آغاز اچھا تھا لیکن اگلے 15 رنزکے اندر اسلام آباد گیند بازوں نے 4 وکٹیں گراکر گرفت کرلی،یہ اثر اننگ کے آخر تک رہا۔ٹیم 7 وکٹ پر 150 رنز ہی بناسکی۔کیرون پولارڈ نے 39اور ٹم سائفٹ نے 26 رنزبنائے۔شان مسعود دس اور شعیب ملک ایک کے مہمان تھے۔تیمال ملز نے 34 رنز دے کر 3 اور فہیم اشرف نے صرف 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

جواب  میں اسلام آباد یونائیٹڈ  28 رنز کے آغاز کے ساتھ 97 رنز 2 وکٹ 12 اوورز میں کرکے سیٹ تھا لیکن یہاں سے آغا سلمان  33 اور کپتان شاداب خان 33 کرکے آئوٹ ہوئے تو اعظم خان بھی 9 رنزبناکر چلتے بنے۔ایلکس ہیلز 18 اور کولن منرو پہلے ہی 9 کر کے جاچکے تھے۔حیدر علی اور فہیم اشرف نے115 رنز 5 وکٹ سے اننگ آگے بڑھائی۔18 بالز پر 17 اور آخر میں 12 بالز پر11 رنزباقی تھے۔حیدر علی کے 16 بالز پر 26 رنزکی بدولت اسلام آباد نے ہدف 8 بالز قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ جیت لیا۔

کراچی کنگز کے میر حمزہ نے 41 رنز  دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *