لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں میں لڑائی،ٹھن گئی،زبردست جنگ ،سینیئرز نے بورڈ کے خلاف گروپ بنالیا،محاذ گرم،کسی بھی وقت لاوا پھوٹ سکتا ہے۔
کرکٹ کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر پی سی بی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں شدید اختلافات ہوگئے ہیں۔پی سی بی نے اس بار نئے انداز کے کنٹریکٹ لانے کا اعلان کیا تھا۔اس میں فارمیٹ اور پلیئرز کے قد کے حساب سے ان کے معاوضے رکھنے کی بات تھی۔اس طرح یہ ماضی کے کنٹریکٹ سے نہایت ہی مختلف ہونا ہے۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے قومی کپتان بابر اعظم سے بھی اس پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔وہ بھی شدید ناراض ہیں۔ان سمیت سینئرز نے آپس میں مشاورت کرکے بورڈ کے خلاف بغاوت کا فیصلہ کرلیا ہے،جیسے ہی پی سی بی یہ کنٹریکٹ آفرکرے گا،یہ پلیئرز اسے قبول نہیں کریں گے۔
ماضی میں یہ معاملات سری لنکا میں بھی رہے۔اسی طرح انگلینڈ،جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں بھی ایسی خبریں رہی ہیں لیکن جنوبی افریقا اور سری لنکا کے سوا کسی ملک کے کپتان سمیت اس کے پلیئرز نے کبھی بھی اس طرح کی ممکنہ بغاوت نہیں کی گئی۔
پی سی بی اس حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔جلد ہی اس میں بریک تھرو آنے کاا مکان ہے،اس لئے کہ رمیز راجہ بطور چیئرمین اس وقت وکٹ پر نہایت کمزور ترین پوزیشن پر کھڑے ہیں۔