کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر ندیم اقبال کو مبینہ بدتمیزی کی تحقیقات تک معطل کر دیا ہے۔ ندیم اقبال جنوبی پنجاب کے علاقے میں کوچ رہ چکے ہیں ،پی سی بی کے نوٹس میں آیا کہ جنسی ہراسانی کی تحقیق چل رہی ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
اقبال کا تعلق وقار یونس کے علاقے سے ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز گیند بازی کے ساتھ اس دور میں یہ امید تھی کہ وہ بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کی صلاحیت وقار سے زیادہ امید افزاتھی، خاص طور پر نئی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت میں کمال حاصل تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انہیں کبھی بھی بین الاقوامی کرکٹ میں موقع نہیں ملا۔ اقبال نے اپنا آخری میچ مارچ 2004 میں کھیلا۔ 80 فرسٹ کلاس میچز میں 258 وکٹیں اور 49 لسٹ اے میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کیں۔
پی سی بی سابقہ انتظامیہ نے ندیم اقبال کو جنوبی پنجاب ریجن کا کوچ مقرر کیا تھا۔