اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
File photo
پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان نے سیاسی پچ پر ٹیسٹ میچ کی تیاری کرلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سیاسی پچ پر ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔ٹیم بھی اپنی فائنل،پلاننگ بھی مکمل ۔اب سلیکشن یا کسی بیرونی پلیئر کی شرکت بھی ممکن نہیں ہے۔
ملکی سیاسی حالات،پی سی بی چیئرمین کے لئے اچھی خبر متوقع
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان جو آئینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں،نے اپنے خلاف آنے والی عدم اعتماد کے مقابلہ کے لئے لمبا میچ کھیلنے کا پلان بنالیا ہے۔اس حوالہ سے انہیں کچھ مدد بھی حاصل ہے۔یہ عدم اعتماد کی تحریک ابتدائی زمانہ کا ٹیسٹ میچ بھی بن سکتا ہے جس میں دنوں کی کوئی حد نہیں ہوتی تھی،فیصلہ ہونے تک میچ جاری رہتا تھا۔
ادھر انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی ان کے میچ کی ڈیمانڈ آئی ہے۔ماضی میں پاکستان نے اہنے تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہیں۔عمران خان کے لئے وہ بھی ایک قسم کا ہوم گرائونڈ بن گیا ہے۔
پاکستان میں ان دنوں سیاسی عدم استحکام ہے۔عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پراسس میں ہے،اس کے مقابلہ کے لئے عمران خان کھڑے ہوگئے ہیں۔رسہ کشی عروج پر ہے۔
کرکٹ کی زبان میں عمران خان کے خلاف تمام کھلاڑی اور دیگر چیزیں متحد ہوگئی ہیں،اس کے باوجود وہ بضد ہیں کہ 1992 ورلڈ کپ کی طرح یہ میچ بھی وہ جیت جائیں گے۔
ظاہر ہے کہ اس حوالہ سے اس کے اثرات پی سی بی اور پاکستان کرکٹ پر بھی پڑیں گے۔رمز راجہ کو چیئرمین پیہ سی بی بنے 7 ماہ مکمل ہوئے ہیں۔وہ بھی متفکر تو ہونگے،انہیں بھی اس ٹیسٹ میچ کو کھیلنے کی عادت ڈالنی پڑے گی۔
عدم اعتماد کے میچ کے لئے نیوٹرل ادارے متحرک ہیں تو ساتھ میں نیوٹرل ممالک بھی میدان میں آگئے ہیں۔