اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی چیئرمین کون،اگلے 4 ماہ کا فیصلہ ہوگیا،شاہد آفریدی کو نیا حکم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نگران حکومت نے ایک بار پھر پی سی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کھیل دگنا کردیا ہے۔ذکا اشرف کو پھر سے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی بناکر مزید 4 ماہ دے دیئے گئے ہیں۔یوں ذکا اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں رکھیں گے،ان کی گزشتہ 4 ماہ کی عبوری مدت کل 4نومبر کو ختم ہورہی ہے۔حکومتی ایوانوں سے آج نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کو اصل درخواست کیا کی،نگران وزیر داخلہ کے گھر بچہ سے دلچسپ شرط
ادھر گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرنے والے شاہد خان آفریدی کو اب حکم ملا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف سے ملاقات کریں۔
اب یہ دلچسپ حالات ہیں۔2 روز قبل تک ٹی وی پر بیٹھ کر ذکا اشرف کو گھٹیا کہنے ،گھٹیا حرکتیں کرنے والا کا ٹائٹل دینے والے شاہد خان آفریدی کس منہ سے ملیں گے لیکن چونکہ حکم ہے۔