| | |

ذکا اشرف خطرے میں،شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

 

 

اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی منیجمنٹ کمیٹی کے حوالے سے مدت 4 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔اس سے چند گھنٹے قبل نگران وزیراعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ کی شاہد آفریدی سے اہم ملاقات سامنے آئی ہے۔

‏ادھر سینئر صحافی قادر خواجہ نے ایکس پر بتایا ہے کہ نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ملاقات میں شاہد آفریدی کی پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو سراہا ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان نے شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے عملی طور پر میدان میں آنے کی درخواست کی. وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ آپ ہمارے لیجنڈ ہیں ہم چاہتے ہیں آپ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں. آپ نے پاکستان کرکٹ کو بہت خوشیاں دیں ہیں ہن چاہتے ہیں آپ گراس روٹ لیول سے پاکستان کرکٹ کو بہتر بنائیں.
وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی.

کرک اگین کے ذرائع کے مطابق ملک میں انتخابات کی تاریخ سیٹ ہورہی ہے۔ملک کی 2 جماعتوں کے نمائندوں نے باری باری وقت نکال لیا ہے۔اب شاید پی سی بی میں بڑی تبدیلی ہے۔اسی حوالے سے شاہد آفریدی سے مشاورت ہوئی ہے۔کوئی بریک تھرو ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *