| | | | | | |

ایشیا کپ،آج پاکستان اور افغانستان کا میچ،تجسس ختم یا نیا کھیل،ٹاس کتنا اہم

 

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2022 میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہونگے۔ٹی 20 فارمیٹ کی 2 ٹیموں میں قریب کرکٹ کے حسن جیسا  اظہار ہوگا،شارجہ میں تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔افغان فینزکی کثیر تعداد میدان میں ہوگی۔

افغانستان کے کوالٹی اسپنرز کے ساتھ پاکستان کی پیس اور اسپن بائلونگ کا کڑا مقابلہ ہوگا،ساتھ میں ابھرتے ہوئے افغان پیسر فضل حق فاروقی کا بھی کڑا وار ہوگا۔

انگلش ٹیم میں پاکستان دورے کے لئے ایلکس ہیلزشامل،گرین کیپس میں ایک اور وکٹ کیپر منتخب

دونوں ٹیموں کے مابین ماضی میں صرف 2 ٹی 20 میچزہوئے ہیں۔ایک 2013 اور دوسرا 2019 میں،دونوں میچزپاکستان جیتا ہت۔گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 میچ میں اسی صحرائی میدانوں میں افغانستان نے پاکستان کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیا تھا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لئے بھی کڑا امتحان ہوگا جو گزشتہ 3 میچز  سے ناکام آرہے ہیں۔اتفاق سے آج بدھ کو وہ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن بھی کھوچکے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا ٹاس اس میچ میں بھی فتح کا مرکزی دروازہ ہوگا،جو ٹیم ٹاس جیتے،پہلے بائلونگ کرے،بعد میں میچ جیتے۔یا افغانستان جیسی قدرے چھوٹی ٹیم کے خلاف اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔

یہ بات طے ہے کہ پاکستان پہلے بازی کرنے کی صورت میں 200 سے زائد اسکور کرے تو کہیں جاکر 30 کے آس پاس کے فرق سے جیت ممکن ہوسکے گی۔دوسری صورت میں خطرہ رہے گا۔افغانستان میچ جیت جائے گا۔پاکستان بعد میں بھی کھیلا تو اسے افغانستان کو 150 سے کم رنز تک محدود کرنا ہوگا۔

اگر ،مگر کا مضحکہ خیز کلیہ،کہانی 99 فیصد کلیئر،ایشیا کپ فائنل کاروڈ میپ

آج کا میچ اگر مگر کا کھیل بھی ختم کردے گا،اس لئے کہ  پاکستان جیت کر فائنل کی سیٹ کنفرم کرلے گا،اگلے رہ جانے والے ایشیا کپ کے 2 میچز رسمی کارروائی بن جائیں گے،پاکستان اگر ہارگیا تو پھر صورتحال دلچسپ ہوگی۔بھارت کیا میدیں جاگیں گی۔

پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کاامکان نہیں ہے،میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ 2 میچزمیں یہاں شارجہ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 193 رنزبنائے تھے لیکن  سری لنکا نے شارجہ ہی میں افغانستان کے خلاف 173 رنزکا ہدف حاصل کرلیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *