| | | | | | |

انگلش ٹیم میں پاکستان دورے کے لئے ایلکس ہیلزشامل،گرین کیپس میں ایک اور وکٹ کیپر منتخب

 

لاہور،لندن:کرک اگین رپورٹ

انگلش کرکٹ ٹیم میں ایلکس ہیلز کی ڈرامائی واپسی۔قریب 4 برس بعد 33 سالہ بیٹر ایکشن میں ہونگے،یہی نہیں کہ وہ پاکستان کے دورے میں شامل ہونگے بلکہ اگلے ماہ شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

انگلش کرکٹ بورڈ جونی بیرسٹو کے زخمی ہونے اور ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر اان کے متبادل کا اعلان آج کرے گا۔ایلکس ہیلز نے 2019 میں آخری بار انگلینڈ کی نمائدگی کی،ڈرگ ٹیسٹ میں پکڑے جانے پر کچھ وقت کے لئے معطل ہوئے،پھر ان پر غیر اعلانیہ پابندی لگ گئی۔

بگ بریکنگ نیوز،جونی بیئرسٹو ورلڈٹی 20 سے باہر،گالف کھیلتے عجب حادثہ

اب بھی دورہ پاکستان اور ورلڈکپ اسکواڈ کے لئے انہیں نظرانداز کیا گیا تھا لیکن مجبوری ایسی پڑی کہ ایلکس ہیلز یاد آگئے۔ہیلز نے پاکستان میں متعدد ٹی 20 لیگز کھیل رکھی ہیں،اس لئے وہ پاکستان کے دورے میں بھی آئیں گے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچزسیریز کے لئے 2 وکٹ کیپر منتخب کرے گا،محمد رضوان کے ساتھ محمد حارث ہونگے۔دائیں جانب سے سرفراز احمد کے لئے کوششیں پھر سے شروع ہوگئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *