| | | | |

سری لنکا کرکٹ پر زلزلہ ،بھارت کے خلاف 55 پر آئوٹ ،ورلڈکپ سے باہر

 

ممبئی ،کرک اگین

آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا زلزلہ کی زد میں۔بھارت کے خلاف تو چل میں آیا،ورلڈ کپ سے تنگ آئی لینڈرز ورلڈکپ تاریخ میں اپنے کم ترین اسکور55 پر ڈھیر ہوگئے ۔بھارت نے ورلڈکپ تاریخ کی دوسری بڑی جیت رقم کردی۔ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکا 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 43 پر ڈھیر ہوچکا ہے ۔

سری لنکا کا ورلڈ کپ کا کم تر اسکور 86 تھا جو 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنا تھا۔

آج ممبئی میں میزبان بھارتی ٹیم نے 8 وکٹ پر 357 رنز بنائے ۔گل نے 92 اور کوہلی نے 88 کئے۔سری یاس ایئر 56 بالز پر 82 کرگئے ۔

جواب میں آئی لینڈرز کی آنکھیں چندھیا گئیں۔آغاز تباہ کن تھا۔3 رنز پر 4 آئوٹ تھے۔دونوں اوپنرز صفر پر گئے۔کل ملا کر 5 صفر تھے۔جسپریت بمرا ،سراج کے بعد شامی برس پڑے ۔سری لنکن اننگ ویں اوور میں تمام ہوگئی۔

محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں ۔سراج کے 3 شکار تھے۔
سری لنکا 20 ویں اوور میں 55 پر آئوٹ ہوگئے۔بھارت 302 رنز سے جیت گیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹاپ ون کے طور پر سیمی فائنل کنفرم کر دیا ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *