| | |

شکیب الحسن کی آمد بھی بے فائدہ،بنگلہ دیش کو دوسری شکست

 

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

 

ٹرائی نیشن ٹی 20 کپ میں بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری شکست،نیوزی لینڈ کی پہلی جیت۔مہمان ٹیم دونوں شعبوں میں ناکام ہوگئی ہے۔
کیویز نے138 رنز کے تعاقب میں جلد بازی نہ کی اور ہدف 13بالیں قبل 2 وکٹ پر پورا کردیا۔کپتان کین ولیمسن 30 اور فن ایلن 16 رنز بناسکے۔ڈیوون کونوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

اس سے قبل کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان کی واپسی ہوئی لیکن شکیب الحسن کے آنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔وہ 16بالز پر 16 ہی کرسکے۔نجم الحسین نے 33 اور نور الحسن نے 25 کی اننگ کھیلیں۔

ٹرینٹ بولٹ،ٹم سائوتھی اور بریسول اور ایش سودھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش ٹیم 8 وکٹ پر 137 رنز بنا سکی ۔ شکست کے ساتھ اس کے فائنل ریس سے باہر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *