| | |

یہ ہے ٹی 20 کرکٹ،انگلینڈ کیسے ہوا آسٹریلیا میں 8 رنز سے کامیاب

 

 

پرتھ ،کرک اگین رپورٹ

 

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرادیا،ہہلا ٹی 20 میچ سخت مقابلہ کے بعد۔8 رنز سے جیتا ،3 میچز کی سیریز میں سبقت بھی ہوگئی ہے

یہ ہے ٹی 20 کرکٹ ،یہ ہے بیٹگ اور
بائولنگ ۔کوئی نئی بات نہیں ہے۔سادہ سا فارمولہ ہے کہ ٹیم کا اسکور 150 سے 180 کے سٹرائیک ریٹ سے ںنے۔یہ جب ہوگا کہ جوس بٹلر کی طرح 32 بالز پر 68 اسکور بنیں۔

انگلش کپتان انجری سے نجات کے بعد صبر آزما انتظار کے ساتھ آج پرتھ میں کھیلے اور آسٹریلیا کے خلاف 212 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلے۔کیا واپسی ہے۔ایلکس ہیلز نے 51 بالز پر 84 رنز بنائے۔یہ انگلش آغاز کی خوبصورتی تھی کہ 12 اوورز سے قبل 132 رنز کا تیز آغاز مل گیا لیکن یہاں انگلینڈ کی ٹاپ اور مڈل آرڈر بھی وہ کرگئی جو پاکستان کا خاصہ ہے۔آخری 9 اوورز میں 76 اسکور بنے ۔6 وکٹیں گریں۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔آسٹریلیا کے نیتھن ایلس نے صرف 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

  1. جواب میں میزبان ٹیم نے بھی کرنٹ دکھایا۔ڈیوڈ وارنر نے 44 بالز پر 73 رنز بنائے۔مچل مارش 36 کی اننگ کھیل گئے۔مارکس سٹوئنز جب 14 بالزپر 35 کئے کھڑے تھے تو انگلینڈ مشکل میں تھا۔ان کے جانے پر اس نے یوں واپسی کی کہ میتھیو ویڈ ایکشن میں آگئے۔تھوڑا کھیل کر میچ بنایا لیکن آخری اوور میں 16 اسکور چیلنج تھا۔۔وہ بھی 21 رنز کرکے گئے تو 3 بالز پر 12 اسکور باقی تھے۔میزبان ٹیم 9 وکٹ پر 200 رنز تک محدود ہوگئی ۔انگلینڈ 8 رنز سے جیت گیا۔
    مارک ووڈ نے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *