| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بہت بڑی جنگ،بنگلہ دیش اخراج کے کتنے بڑے خطرے میں،ممکنہ آپشنز

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

 آئی سی ورلڈ ٹی 20 کپ پہلے مرحلے میں دلچسپ ہوگیا،19 اکتوبر منگل کاروز کرکٹ شائقین کے لئے نہایت سنسنی خیز ہوسکتا ہے اور کروڑوں بنگلہ دیشی فینز کے لئے نہایت کڑا اور بد سے بد تر سکتہ کردینے والا دن،نتیجہ ہی سب کچھ بدل دے گا۔فتح امیدیں روشن کرےگی۔

اومان کی سر زمین پر ٹیسٹ درجہ رکھنے،2 ماہ تک اپنے ملک میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے دوچار کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم خود ہزیمت و ذلت کے خطرے سے دوچار ہے۔گروپ میں اس کا دوسرا میچ آج رات 7 بجے میزبان اومان کے خلاف ہوگا،اومان جس نے پہلے میچ میں پاپا نیو جینی کو شکست دے کر رہی سہی امیدیں بھی خاک میں ملادی ہیں۔گروپ میں اس وقت تک سکاٹ لینڈ اور اومان ونرز ہیں۔بنگلہ دیش اور پاپا نیوجینی شکست خوردہ ہیں،یہاں کھیلنے کو صرف 3 ہی میچز ہیں۔بنگلہ دیش ایک میچ سکاٹ لینڈ سے ہارگیا ہے،اگلی شکست اسے اومان سے براہ راست ڈھاکا پہنچائے گی،ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے رائونڈ سے باہر ہوکر عرب امارات جانے کے بجائے بنگلہ دیش واپس جانا پورے ملک کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں ہوگا۔فتح بھی اگلے مرحلہ کی کنفرمیشن نہیں ہوگی،البتہ آج ہی اس سے قبل ایک اور میچ سہ پہر 3 بجے اسی گروپ کا کھیلا جائے گا،یہ میچ  سکاٹ لینڈ اور پاپا نیو جینی کا ہوگا،سکاٹش ٹیم نے اگر فتح حاصل کرلی جس کا 99 فیصد امکان موجود ہے تو بنگلہ دیش پر مزید دبائو ہوگا،پھر اسے اچھے نیٹ رن ریٹ سے جیتنے کا چیلنج پورا کرنا ہوگا۔

ٹائیگرز کے پاس تجربہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔شکیب الحسن ہیں۔مشفیق الرحیم ہیں ،محمود اللہ ہیں ،مستفیص الرحمان ہیں ،تسکین احمد ہیں ،سب کچھ ہے لیکن پھر بھی کہیں کمی ہے کہ سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 53 پر 6 آئوٹ کرکے 140 اسکور بنوالئے گئے اور پھر 6 رنز سے میچ بھی ہارگئے۔اس کے فینز جو پوری دنیا میں ہیں،اس وقت پریشانی کا شکار ہیں۔

انگلینڈ بڑا اسکور کرکے بھی ٹھس،بھارت کی جیت،پاکستان کے لئے الارم

بنگلہ دیشی ٹیم ہار گئی تو اس کا ورلڈ ٹی 20 کپ ختم ہونے کے قریب ہوگا،جیت گئی تو کیا ہوگا۔اسے اس سے اگلے میچ میں پاپا نیو جینی کو بھی ہرانا ہوگا۔سکاٹ لینڈ نے اگراپنے باقی 2 میچز جیت لئے تو بھی سیٹ پکی۔ایک میچ اور جیتا تو بھی سیٹ کنفرم۔اسی طرح اومان نے کوئی ایک میچ اور جیت لیا تو وہ بھی امیدوار۔فیصلہ پھر نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔بنگلہ دیش کی آج کی شکست تب مفید ہوگی کہ دن کا پہلا میچ سکاٹ لینڈ پاپا نیو جینی سے ہار جائے اور پھر پاپا کی ٹیم بنگلہ دیش سے 400 اسکور کرواکر ہارے،یہ ناممکنات والی باتیں ہونگی۔

 اس میچ سے قبل دوپہر 3 بجے سکاٹ لینڈ اور پاپا نیوجینی کھیلیں گے۔سکاٹش ٹیم کی فتح اسے ورلڈ ٹی20 کپ کے دوسرے مرحلے کے دروازے پر پہنچادے گی۔اس کے بعد اومان کا درست اندازاہوسکے گا کہ اومان اور سکاٹ لینڈ کا میچ کتنا اہمیت اختیار کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *