| | |

دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف شکست سے دو گنا نقصان

 

 

رانچی،کرک اگین رپورٹ

 

جنوبی افریقہ کو دوسرا ون ڈے میچ گلے پڑگیا۔بھارت نے بڑے ہدف کے باوجود کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
پروٹیز نے 7 وکٹ پر 278 اسکور کئے ۔ایڈن مارکرم نے 79 اور رضا ہینڈرکس نے 74 کی اننگ کھیلی۔محمد سراج نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت نے ہدف 25 بالز قبل صرف 3 وکٹ پر پورا کردیا۔شری یاس ایئر نے سنچری کی۔113 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ایشان کشن نے 93 رنز بنائے ۔
اس جیت کے ساتھ بھارت نے 3 میچز کی سیریز 1۔1سے برابر ہوگئی۔

اس شکست سے جنوبی افریقا کو بھاری نقصان پہنچا ہے ،اس لئے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل سے 10 پوائنٹس کی محرومی ہوئی ہے۔براہ راست ورلڈ کپ میں جانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔یہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم ہے جس سے ذلت بڑھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *