| | | | | |

کیویز ویمنز کینگروز کے سامنے ڈھیر،پاکستانی ٹیم کی اگلے معرکہ کے لئے تیاری

ویلنگٹن،ہملٹن:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کو آئوٹ کلاس کردیا ہے۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ناکام ٹیم ڈھے گئی اور141 رنزکے بھاری مارجن سے ہاری۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 269 اسکور بنائے۔ایلیسا ہیلی نے 68 اورتہیلا میک گراتھ نے 57 رنزبنائے۔اصل اننگ آشلے گارڈنر نے کھیلی،18 بالز پر 48 اسکور کیویز ویمنز پر بھاری پڑے۔

کیویز جواب میں اپنے پر کتروابیٹھیں۔31 ویں اوور میں 128 اسکور پر آئوٹ ہوگئیں۔اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ کرگیا ہے۔

ادھر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہیملٹن میں پریکٹس شروع کردی ہے۔اس کا اگلامیچ 14 مارچ کو ہے،ابتدائی 3 ناکامیوں کے بعد ٹیم کے لئے جیت ضروری ہے۔ہیملٹن میں پاکستان نے 14 اور 21 مارچ کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے میچز کھیلنے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *