| | | | |

امام الحق کو بطور سزا نکالاگیا،رضوان کو چوتھا نمبر مل گیا،شاہد آفریدی دعوت پر نیا یوٹرن

کراچی،کرک اگین رپورٹ

امام الحق کو بطور سزا نکالاگیا،رضوان کو چوتھا نمبر مل گیا،شاہد آفریدی دعوت پر نیا یوٹرن۔پاکستان،نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں محمد رضوان چوتھے ون ڈے میچ میں ایک بہترین کوشش کے  بعد رن آئوٹ سے تو بچ گئے لیکن  اپنی وکٹ بھر بھی نہ بچاسکے۔وہ 24 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ان کا رن آئوٹ بھی عجب تھا۔اہم، بات یہ ہے کہ بابر اعظم کو آج چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا،جس کی انہوں نے 2 میچ قبل کھلے عام پریس کانفرنس میں شکایت یا شکوہ کیا تھا،اس سے قبل وہ 5 ویں نمبر پر کھیل رہے تھے لیکن چوتھے نمبرپر آکر انہیں 24 پر پویلین جانا پڑا۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ادھر گزشتہ میچ میں 90 رنزکی اننگ کھیلنے والے امام الحق کو ٹیم منیجمنٹ نے آج باہر کیوں بٹھایا۔یہ سوال ہر ایک کے لئے اہم تھا۔ذرائع کے مطابق ان کی گزشتہ میچ کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس سے ٹیم منیجمنٹ خوش نہیں تھی۔انہوں نے بابر اعظم کے لئے ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ چیختا رہتا ہے،بولتا رہتاہے،جب اس سے شراکت لگتی ہے۔اس سے بھی اہم جملے یہ تھے کہ اب چونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔کسی بڑے تجربہ کی ضرورت نہیں ،جو کھیل رہے ہیں۔وہی بہت ہیں۔لگتا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ اس بات سے ناراض ہوئی ہے۔اس بات سے بھی ناخوش تھی کہ انہوں نے 90 رنزکی اننگ ذاتی مفاد کیلئے کھیلی۔ٹیم کیلئے کوشش نہیں تھی۔

بابر اعظم شاہد آفریدی کی دعوت میں کیوں غیرحاضر،وجہ جانیئے

تازہ ترین کرکٹ خبروں میں ادھر ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کے ہاں دعوت پر جانے والی ٹیم کے ہمراہ بابر اعظم اور امام الحق اس لئے نہیں گئے کہ انہیں سرے سے دعوت نہیں ملی تھی۔یہ سوال ہوگا کہ کپتان کو چھوڑ کر ان کی ہی ٹیم ان کیجازت کے بنا کیسے چلی گئی۔

یہاں 2 دعوے آئے ہیں کہ بابر اعظم خود نہیں گئے۔دوسرا یہ شاہد آفریدی نے بابر کو سرے سےدعوت ہی نہیں دی۔

پاکستان نے30 اوورز میں 3 وکٹ پر 165 رنزبنالئے۔بابرا عظم 57 اور آغا سلمان 11 پر کھیل رہے تھے۔بابر نے مسلسل تیسری ففٹی بنائی ہے۔گزشتہ 17 ون ڈے میچزمیں 14 ویں بار ففٹی پلس اننگ چل رہی ہے۔

شاہد آفریدی بھی میچ دیکھنے نیشنل بنک ایرینا پہنچ گئے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *