| | | | | | |

ورلڈکپ،پاکستان کے پہلے پلان کو جھٹکا،ویزامسائل کے سبب دبئی کا وارم اپ وزٹ منسوخ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت روانگی کا پہلا پلان شیڈول دورہ منسوخ کردیا ہے۔اس طرح بھارتی  ویزا تاخیر میں پاکستان کی تیاریوں کو پہلا جھٹکا لگ گیا ہے۔کرک انفو کے مطابق پی سی بی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ تیاری کیللئے لاہور سے دبئی جاناتھا،جہاں چند روز قیام کرنا تھا،اس  کے ساتھ وہاں کچھ ٹریننگ بھی کرنی تھی لیکن تاحال پاکستانی کھلاڑیوں یا کسی بھی ٹیم آفیشلز کے ویزے جاری نہیں ہوئے۔

اب تک ورلڈکپ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں کو بھارت کے ویزے جاری ہوچکے ہیں۔9 ویں ٹیم بھارت کی خود ہے۔پاکستان دسویں وآخری ٹیم یے جسے ان مسائل کا ایشو ہے۔اب بھی پاکستانی ٹیم پہلے دبئی جائے گی اور وہاں سے پھر بھارت کے شہر حیدر آباد دکن پہنچ سکے گی لیکن اب یہ کنیکٹنگ فلائٹ جیسا ماحول ہوگا،اس کے لےئے بدھ 27 ستمبر کا دن بنتا ہے۔

پاکستان کو ورلڈکپ کیلئے وارم اپ میچ جمعہ 29 ستمبر کو کھیلنا ہے۔پی سی بی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ صورتحال خطرناک اور پریشان کن ہے۔

ورلڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر،نیا شیڈول

کرک اگین کل شام اس حوالہ سے تفصیلی اور ابتدائی نیوز دے چکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *