| | | | | |

آسٹریلیا نے کیویز کیخلاف ٹیسٹ جیت کر بھارت کافائدہ کیسے کردیا

ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے کیویز کیخلاف ٹیسٹ جیت کر بھارت کافائدہ کیسے کردیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیت لیا۔اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 172 رنزکی بڑی جیت نام کی ہے۔

ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز 389 رنزکے ہدف کے تعاقب میں کیویز نے 111 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کی اور پوری ٹیم صرف 196 اسکر پر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لائن نے اننگ میں 64 رنز دے کر 6 اور میچ میں 107 رنز دے کر 10 وکٹیں لیں۔174 کی اننگ کھیلنے والے کیمرون گرین مین آف دی میچ قرار پائے۔آسٹریلیا383 اور 164 رنز۔نیوزی لینڈ 179 اور196 رنز۔

ادھر میچ کے کی شکست کے بعد کیویز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ بھارت 64 فیصد شرح کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ 60 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے  اور آسٹریلیا۔59.09  کی شرح کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر اور پاکستان 36 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *