| | | |

چمکتا سورج،روشن دن،اجلا میدان،میچ بدستور بند،شائقین کا پی سی بی پر طنز

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ چمک رہا تھا لیکن پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل وقت پر شروع ہو نہیں سکا۔جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ بارش کی پیش گوئی رات اور صبح 8 بجے تک کی ہے ۔آئوٹ فیلڈ سکھانے کے لئے پی سی بی کے پاس شایدوہ مشینری یا سسٹم ہی نہیں ہے کہ جو ایک گھنٹے میں یہ کام کرے۔

راولپنڈی سے کرکٹ کے لئے آج اچھی ، پاکستان کے لئے 2016 کے میلبورن ٹیسٹ کی تلخ یاد تازہ ہوسکتی

سوشل میڈیا پر صارفین نے چمکتے سورج،روشن گرائونڈ اور ہر جانب بکھری سورج کی روشنی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں ،ساتھ لکھا کہ میچ خراب موسم کے باعث شروع نہیں ہوپارہا پے۔پی سی بی کا اس موقع پر ایک ہی کام تھا کہ اگلی انسپیکشن اتنے بجے اور پھر اتنے بجے ہوگی۔

تازہ ترین انسپیکشن 12 بجکر 15 منٹ کی بتائی گئی ہے،اس سے قبل ساڑھے 11 بجے ہوئی،اس طرح کھیلے بغیر پہلا لنچ شروع ہونے والا ہے،آسٹریلین میڈیا بھی اس حوالہ سے اب سوال وجواب کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *