| | | | | | |

راولپنڈی سے کرکٹ کے لئے آج اچھی ، پاکستان کے لئے 2016 کے میلبورن ٹیسٹ کی تلخ یاد تازہ ہوسکتی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

راولپنڈی سے کرکٹ کے لئے آج اچھی ، پاکستان کے لئے 2016 کے میلبورن ٹیسٹ کی تلخ یاد تازہ ہوسکتی ہے۔پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ کا آج چوتھا روز ہے۔راولپنڈی میں آج صبح 6 اور 8 بجے بارش کی پیش گوئی ہے،اس کے بعد دن بھر موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہوسکتا ہے،آسٹریلیا جس نے اتوار کو کھیل کے تیسرے روز قدرے تیز بیٹنگ کی،وہ کیا پلان کرسکتا ہے،اس کے لئے ہمیں زیادہ پیچھے نہیں،اس کی 2016 کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پالیسی یاد کرنی ہوگی۔

عمران خان اور رمیز راجہ کب تک پی سی بی پیٹرن انچیف اور چیئرمین،اہم سٹوری

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے برسبین میں پہلا ٹیسٹ کھیلا۔پنک بال ٹیسٹ میں 490 کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں گرین کیپس نے وہ کچھ کیا تھا کہ اس وقت کے کپتان سٹیون سمتھ ناخن کترنے پر مجبور ہوگئے تھے،آخری روز پاکستان صرف 39 رنز سے میچ ہارگیا تھا لیکن اس نے آسٹریلیا کو بتادیا تھا کہ وہ کیسی ٹیم ہے،اس سے کیسا خطرہ ہوسکتا ہے۔میلبورن کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان اور بارش نےا ڑھائی روز گزارے،پاکستان نے 443 رنز9 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی۔یہ پاکستانی سوچ تھی کی وقت کم ہے۔شکست کا خطرہ تو ٹل ہی چکا ہے۔آسٹریلیا اس روز سمیت چوتھے دن اور پھر 5 ویں روز لنچ کے آس پاس تک بیٹنگ کی۔600 سے زائد624 رنز 8 وکٹ پر  اسکور کرکے پاکستان کو قریب 61 اوورز کے لئے آگے لگایا۔آپ آسٹریلیا کی پلاننگ دیکھیں کہ پاکستان 2 سیشن سے کم وقت کے 53 اورز کے کھیل میں 163 پرآئوٹ ہوا۔میچ اننگ اور 18 رنز سے ہار گیا۔یہ سوچ یہاں راولپنڈی میں بھی ہوسکتی ہے۔

آسٹریلیا نے آج اسی طرح بیٹنگ کی اور پاکستانی بائولرز زیادہ کامیاب نہ ہوئے تو وہ دن بھر کے 90 اوورز میں مزید 300 سے زائد اسکور کرسکتا ہے۔کھیل کے آخری روز مزید بیٹنگ کرکے 120سے 180 کی برتری لے کر پاکستان کو 5 ویں روز اڑھائی سیشن دے دیئے گئے تو کیا ہوگا؟روکنے اور ڈرکر کھیلنے کی کوشش میں 5 ویں روز کی وکٹ گلے پڑسکتی ہے۔سارا ٹرن اور اسپن اگر نیتھن لائن لے گئے تو 2016 کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی یاد تازہ ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *