| | | | | | | |

عثمان خواجہ کی پاکستان میں بیٹنگ پوزیشن سامنے آگئی،افغانستان کا بنگلہ دیش پر اٹیک

 

کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں اپنی پلاننگ شو کردی ہے۔راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ کے لئے اس کا اوپننگ پیئر سامنے آگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اسپن اور پیس اٹیک کی تفصیلات بھی جاری ہوئی ہیں۔
پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ کو اوپنر بھیجا جائے گا۔ایشز کے آخری ہوبارٹ ٹیسٹ میں بھی وہ اوپنر تھے۔یہ الگ بات ہے کہ خواجہ نے اس سے قبل کے سڈنی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری نمبر 5 پوزیشن پر بنائی تھیں۔
ایشز کھیلنے والے 3 پیس بائولر کے ساتھ کیمرون گرین کی فاسٹ باؤلنگ بطور آل رائونڈر ہوگی۔ایک اسپنر نیتھن لائن ہونگے۔
مچل مارش بھی بطور آل رائونڈر آسکتے ہیں۔ساتھ میں ایک اسپنر بڑھانے کے لئے راولپنڈی کی پچ دیکھنا ضروری ہوگا۔

,ادھر سری لنکا کے ہاسا رنگا کاایک اور ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بھارت میں موجود سری لنکا ٹیم کی ٹی 20 سیریز سے ہاسا رنگا شامل نہ ہوسکیں گے۔

ادھر چٹاگرام میں افغانستان نے بنگلہ دیش پر گرفت سخت کردی۔پہلے ون ڈے میچ میں اس نے 26 پر 4 کھلاڑی آؤٹ کردیئے ہیں۔افغان ٹیم 215 رنز بناکر أئوٹ ہوئی تھی۔ٹائیگرز کی اننگ کا 27 واں  واں اوور جاری ہے۔

اسکور 6 وکٹ پر 116 ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *