| | |

نیشنل ٹی 20 کپ قومی کرکٹرز پر بوجھ بننے لگا،ایک اور اسٹار زخمی،سٹریچر سے باہر لایا گیا

image Source:Twitter

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹرز کے لئے قومی ٹی 20 کپ بڑا امتحان بننے لگا ہے۔ایک ایک کرکے بڑے کھلاڑی زخمی ہونے لگے ہیں۔محمد حفیظ اسی ایونٹ کے آغاز میں بیمار ہوکر باہر ہوئے۔ایک رات قبل فخرزمان انگوٹھے کی چوٹ سے 5 دن کے لئے باہر ہوگئے ہیں اور اب ایک اور کھلاڑی ایسے زخمی ہوئے ہیں کہ انہیں سٹریچر پر لاد کر باہر لے جایا گیا ہے۔

جمعہ کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں وہ بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔یہ میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔امام الحق اگر چہ ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کے ممبر نہیں ہیں لیکن پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔ان کا زخمی ہوجانا بھی نہایت ہی اہم ہے۔

امام الحق شاید فیلڈنگ میںاتنے مگن تھے کہ انہیں بائونڈری لائن پر لگے بورڈز کا بھی احساس نہیں ہوا۔سیدھا جر کر اس سے ٹکرائے۔چوٹ اتنی شدید نوعیت کی تھی کہ وہ پھر سے اپنے قدموں پر چل کر میدان سے باہر جانے کے لئے تیار نہیں ہوسکے،انہیں سٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کریں گے،انہیں ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔ضروری ٹیسٹ کے بعد ان کے بارے میں پی سی بی اہم اعلان کرے گا۔

قومی ٹی 20 کپ کے میچز راولپنڈی میں جاری ہیں اور وہاں تمام قومی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *