| | | | | |

کوہلی کا بزدلانہ کھیل بھارت کو لے ڈوبا،کیپ ٹائون ٹیسٹ اور سیریز پر پروٹیز کی گرفت

کیپ ٹائون ،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

کوہلی کا بزدلانہ کھیل بھارت کو لے ڈوبا،کیپ ٹائون ٹیسٹ اور سیریز پر پروٹیز کی گرفت۔ویرات کوہلی کی بد قسمتی کا سلسلہ دراز،بھارتی ٹیم کیپ ٹائون کے فیصلہ کن ٹیسٹ کی تیسری اننگ میں بہترین پوزیشن پر آکر ایک بار پھر زمین بوس ہوگئی،اب انہیں میچ کے چوتھے روز کسی انہونی کا انتظار ہے،ورنہ تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز وہاں جیتنے کے خواب بکھرنے والے ہیں۔

جمعرات کو میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے 212 رنزکے تعاقب میں 2 وکٹ پر 101 اسکور بنالئے ہیں،فتح کے لئے اسے مزید 111 اسکور درکار ہیں،8 وکٹیں باقی ہیں۔ایڈن مارکرم 16 اور کپتان ڈین ایلجر دن کی آخری بال پر 30 اسکور کرکےآئوٹ ہوئے۔ کرگین پیٹرسن 48 پر کھیل رہے تھے۔بمراہ اور شامی نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بھارت نے جب اننگ شروع کی تو  اس کا اسکور 2 وکٹ پر 57 تھا،ابتدائی لمحات بڑے بھاری پڑے ،جب اسی اسکور پر چتشور پجارا 9 اور ایک رن کے اضافہ سے اجنکا رہانے 1 کرکے پویلین لوٹے۔پروٹیز میچ مین واپس آگئے  تھے،یہاں سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نئے بیٹر رشی پنت کے ساتھ مزاحمت شروع کی،اسکور 152 تک لے گئے۔94 اسکور کی  شراکت سے بھارت کی پوزیشن مستحکم ہوگئی تھی۔

ویرات کوہلی اور کھلاڑی آپے سے باہر، جنوبی افریقا پر بے ایمانی کے الزامات،مائیک پر نازیبا جملے

لنگی نیگیڈی نے یہاں سے اپنی ٹیم کی قسمت کا دروازہ کھول دیا۔ویرات کوہلی کی بڑی وکٹ اڑادی،جو ایک بار پھر تھری فیگر اننگ سے رہ گئے لیکن جس طرح بیٹنگ کررہے تھے،اس کی امید بھی نہیں تھی،بھارتی کپتان نے 193 منٹ کی بیٹنگ کی،143 بالز کھیلیں،صرف 29 رنزبنائے۔بس پھر کیا تھا۔46 رنزکے اضافہ سے تمام 6 وکٹیں گرگئیں۔رشی پنت نے شاندار سنچری مکمل کی۔وہ 100 رنز پر ناقابل شکست رہے۔انہوں نے صرف 139 بالز کھیلیں۔بھارت کی اننگ 198 پر تمام ہوئی،پہلی اننگ میں 13 رنزکی سبقت سے اس نے پروٹیز کو 212 اسکور کا ہدف دیا۔

بھارت کی دوسری اننگ کی بربادی میں  مارکو جانسن کا کردار رہا،36 رنز دے کر 4 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ربادا نے 3 وکٹ کے لئے 53 اسکور دیئے۔بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 223،جنوبی افریقا نے 210 رنزبنائے تھے۔

بھارت جنوبی افریقا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا ہے،اسی طرح یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،اس میچ کی شکست اس کے فائنل کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *