| | | | | |

پی ایس ایل 9،قلندرز کی شکستوں اور ملتان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک،چچاکاغصہ مہنگا پڑا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

پی ایس ایل 9،قلندرز کی شکستوں اور ملتان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک،چچاکاغصہ مہنگا پڑا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ167رنز کے تعاقب میں ملتان کی شروعات کو کچھ اچھی نہیںتھی۔ اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی، جبکہ میلان کوئی رنز بنائےبنا پویلین لوٹ گئے ۔ان کوزمان خان نے ایل بی ڈبیلو کیا،15کے مجموعی سکور پر دو میچوں کے ہیرو ہینڈرکس شاہین کی گیند پر فخر کوکیچ دے بیٹھے ۔انہوں نے 9رنز بنائے53کے مجموعی رنز پر یاسر کو صاحبزادہ فرحان سے سٹمپ کردیا۔وہ 8رنزبناسکے ۔جس کے بعد رضوان اور ڈیوڈویلی نے اننگز کی تعمیر کی ۔دونوں کے درمیان 75رنزکی ساجھےداری ہوئی ۔رضوان 128کے مجموعی سکور پر لنڈی کے زمان خان کی گیند پرکیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 9چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 82رنزبنائے۔

افتخار نے آکر کھیل کو گرم کردیامگر ویلے 25رنزبناکرایل بی ڈبیلو ہوگئے،مگر افتخار نے زمان خان کےایک اوور میں 24رنزبناکر کھیل ایک اوور قبل  ختم کردیا ۔انہوں نے انہوں نے 11 گیندوں پر5چوکے اور دو چھکے لگاکر 34رنز بنائے ۔شاہین اور زمان خان نے دو دو اور جارج لنڈی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

لاہور قلندرز2 لال بوٹ کے ساتھ فیلڈمیں،جادوٹونہ یا،رضوان کیوں لڑرہے،چیئرمین پی سی بی بھی آگئے

اس سے قبل لاہور قلندر نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے 166رنز کامجموعہ تشکیل دیا برق رفتاری سے اننگز کاآغاز کرنے والے قلندر ز کے قدم 6 اوورز کے بعد سمٹ کررہ گئے۔ اننگز کی شروعات میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد علی کی گیند پر افتخار احمد نے ان کا کیچ تھاما دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 94 رنز بنے، ریسی وین ڈر ڈوسین 37 گیندوں پر 54 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگ 4 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔تیسری وکٹ کی پاڑنرشپ میں فخر زمان کا ساتھ دینے سکندر رضا آئے اور وکٹ کی چاروں طرف شاندار شارٹس کھیل کر شائقین سے داد وصول کی۔

فخر زمان نے 41 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے، 2 چوکے شامل تھے۔ عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان نے ان کو کیچ آؤٹ کیا۔جہاں داد 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ ڈیوڈ ویلی کے حصے میں آئی۔سکندر رضا 23 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔سلطانز کے محمدعلی نے دو ، عباس آفریدی، اسامیہ میر، اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا اس طرح قلندرز نے سلطانز کو 5وکٹ پر 167رنز کاہدف دیا۔

ایونٹ میں قلندرز کی تیسری شکست اور سلطانز کی تیسری فتح ہے۔دونوں کی ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *