| | | | |

میچ تو شروع نہ ہوا،شاہین اور سمتھ میں کیا چلتا رہا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل 1بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔امپائرز سوا12 بجے آخری جائزہ لیں گے،اس دوران لنز شروع ہوگیا ہے اور میچ لنچ کے عام وقفہ سے 20 منٹ بعد شروع ہوجائے گا۔

راولپنڈی سے کرکٹ کے لئے آج اچھی ، پاکستان کے لئے 2016 کے میلبورن ٹیسٹ کی تلخ یاد تازہ ہوسکتی

پہلے سیشن میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں گھومتے پھرتے رہے۔دھوپ نکلی تھی،آئوٹ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا۔اس دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی گپ شپ کرتے رہے۔ایک موقع پر سٹیون سمتھ نے بیٹ اٹھاکر شاہین شاہ آفریدی کو کسی بات کا جواب دیا تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ۔

ادھر آسٹریلیا کے کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ میچ کے دوران بھی ہمارے ملک سے فیملیز نے رابطہ کئے تھے کہ اگر واپسی ممکن ہے تو آجائیں،اس لئے کہ پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی،ہم نے اپنی فیملیز کو جواب دیا ہے کہ واقعہ ضرور افسوسناک ہے لیکن ہم  محفوظ ہیں۔پاکستان کا دورہ جاری رکھیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *