| |

شین وارن کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس میں جرمن خاتون کی ڈرامائی انٹری،ی،تھائی پولیس کی دوڑیں

کرک اگین رپورٹ

Image source:News Corp Australia

شین وارن کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس میں جرمن خاتون کی ڈرامائی انٹری،ی،تھائی پولیس کی دوڑیں۔آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹ شین وارن کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس میں ایک خاتون داخل ہوگئی،تھائی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  وارن کی لاش کوہ سمائی سے لائی جارہی تھی کہ ایک خاتون آفیسرزکے پاس آئی،ان سے بات کی،اس کے بعد وہ ایمبولینس میں گئی،وہاں آدھامنٹ گزارا،اس کے بعد وہ باہر نکل آئی۔

چمکتا سورج،روشن دن،اجلا میدان،میچ بدستور بند،شائقین کا پی سی بی پر طنز

اس موقع پر خاتون نے کہا ہے کہ میں اسے اور وہ مجھے جانتے ہیں،ہم دوست ہیں،ساتھ میں اس نے تھائی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تھائی پولیس نے شین وارن کی لاش کے حوالہ سے مامور سکیورٹی میں اس خلاف ورزی پرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعہ کے مطابق سکیورٹی پولیس خاتون کو ایمبولینس تک لے جاتی ہے،جہاں پہلے ڈرائیور سے بات کی جاتی ہے،ڈرائیور باہر نکلتا ہے،ایمبولینس کا دروازہ کھولتا ہے اور خاتون جس نے ہاتھوں میں پھول پکڑے ہوتے ہیں وہ اندر داخل ہوجاتی ہے۔خاتون اس کے ساتھ ہی ایمبولینس کا دروازہ بند کردیتی ہے۔

سرکاری حکام کو اب یہ خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہ شین وارن کی باڈی کے ساتھ خاتون نے کتنا وقت گزارا،کیا کیا،اس پر تحقیق ہوگی اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں،ابتدائی پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے،اس کی رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ میں ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے۔بعد میں ان کے کمرے میں خون کے نشانات کی خبریں بھی آئی تھیں۔

ادھر بھارت کے سابق کپتان سنیل گاواسگر نے شین وارن کو مرلی دھرن اور بھارتی اسپنرز سے کم درجہ کا کرکٹر قرار دے کر آسٹریلین کو ناراض کردیا ہے،میڈیا پر اس کا چرچا بھی جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *