| | |

بھارتی فینز پاکستان کی حمایت میں آگئے،بابر اعظم سنچری سے محروم،فخر عجب آئوٹ

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

نیدرلینڈز میں نیدر لینڈز کے خلاف بھارتی کرکٹ فینز پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔پہلے ایک روزہ میچ میں روٹرڈیم میں یہ ناقابل یقین واقعہ پیش آیا۔

منگل کو پاکستان اور نیدرلینڈ کی 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگیا،مقامی کمیونٹی میں جوش وخروش تھا،بڑی تعداد میں کرکٹ فینز میدان میں آگئے،ان میں بھارتی شہری بھی تھے۔اس موقع پر ان کا موقف یہ تھا کہ بھارتی ٹیم نہیں کھیل رہی تو پاکستانی ٹیم کھیل رہی ہے،ہم اس کی سپورٹ کے لئے آئے ہیں۔پاکستان کی ٹیم بھی اپنی ٹیم ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور بھارت آپس میں کھیلیں۔

ویمنز کرکٹ کا پہلا ایف ٹی پی جاری،پاکستان اور بھارت جدا جدا

ادھر نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی۔کپتان بابر اعظم ریکارڈ 10ویں سنچری کے قریب آکر ہمت ہارگئے۔و 74 اسکور بناکر آئوٹ ہوئے۔ان سے قبل اوپنر امام الحق 19 بالز پر 2 ہی رنز کرپائے تھے۔7 ویں سنچری مکمل کرنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر فخرزمان اپنی غلطی سے 109 بالز پر 109 اسکور بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

پاکستان نے 39 اوورز  ایک بال میں 212 وکٹ پر اسکور بنالئے تھے،اننگ جاری تھی۔رضوان 14 رنزبناسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *