| | | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 89 رنز تک محدود کردیا

ہملٹن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 89 رنز تک محدود کردیا۔کیا پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی پہلی جیت رقم کرسکے گی؟نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آج مقابلہ جاری ہے۔ہملٹن میں گرین کیپس ٹیم نے ایونٹ کی اچھی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 89  تک محدود کردیا ہے۔

سٹیون سمتھ شاہین شاہ کی بائولنگ کے دوران کیوں برہم

زیادہ حیران ہونے کی ضرورت اس لئے نہیں ہے کہ 50 اوورز فی اننگ کا  میچ 20 اوورز میں تبدیل ہوگیا ہے۔بارش کے سبب فی اننگ 20 اوورز تک کی گئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ندا ڈار کی تباہ کن بائولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈین بیٹرز کے پائوں اکھڑ گئے۔ویسٹ انڈیز ٹیم 7 وکٹ پر 89  رنزبناسکی،اس نے پورے 20 اوورز بیٹنگ کی۔ڈوٹین 27 کرکے نمایاں رہیں۔ندا ڈرا نے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

ویمنز ورلڈ کپ کا یہ میچ ٹی20 جیسا ہوگیا ہے۔پاکستان کو جیت کے لئے معمولی 90  رنزکا ہدف ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *