لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو کھرا کھرا جواب دے دیا،شاہین شاہ آفریدی پر وضاحت کردی،ساتھ میں فخرزمان کے حوالہ سے بھی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک پریس ریلیز جاری کی ہے،اس میں 2 خبریں ہیں،ایک میں فخرزمان کی لندن یاترا،شاہین شاہ کے ساتھ مل کر علاج کروانا،دوسرا شاہد آفریدی کو طنزیہ جواب۔
شاہین آفریدی پر شاہد آفریدی کا انکشاف،خوشدل شاہ کی سلیکشن سے بھانڈا پھوٹ گیا،2 سے 3 تبدیلیاں پکی
پی سی بی نے کہا ہے کہ ہم یہ کہے بغیر کہ پی سی بی اپنے تمام کھلاڑیوں کی طبی دیکھ بھال اور بحالی کے انتظامات کے لیے ہمیشہ ذمہ دار رہا ہے اور رہے گا ،ایک اور اعلان کرنے جارہے ہیں۔وہ یہ کہ فخرزمان کو کل صبح 16 ستمبر بروز جمعہ کو علاج کے لئے لندن بھیج رہے ہیں۔
فخر زمان علاج کے لئے جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے۔ دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل کے دوران فیلڈنگ کے دوران فخر کواپنے دائیں گھٹنے پرتکلیف ہوئی تھی۔۔ پروٹوکول کے مطابق پی سی بی نے ان کی طبی ملاقاتیں ماہرین کے ساتھ طے کی ہیں جو ان کی بحالی کے لیے بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کریں گے۔
لندن میں قیام کے دوران پی سی بی فخر کے لیے تمام متعلقہ لاجسٹک انتظامات کرے گا اور وہ پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے جس میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں جو شاہین شاہ آفریدی کا بھی علاج کر رہے ہیں۔
ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان
پی سی بی کو یہ مشورہ دینے اور اپ ڈیٹ کرنے میں بھی خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنی بحالی میں شاندار پیش رفت کر رہے ہیں اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وقت پر مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
جمعرا ت کو ایک ٹی وی شو میں شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی نے شاہین کو تنہا چھوڑدیا،میں نے ڈاکٹر کا انتظام کیا،وہ اپنے خرچ پروہاں علاج کروارہا ہے۔