لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,PCB
قومی کھلاڑیوں سمیت نوجوان کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور پہنچ گئے ہیں،جہاں پیر کی صبح قومی کوچز نے ان کولیکچرز بھی دیئے ہیں۔پی سی بی نے 2 مرحلے میں 60 کھلاڑی کیمپ میں طلب کئے تھے،پہلے مرحلے میں 27 پلیئرز بلائے گئے تھے۔ان کا کیمپ آج 15 مئی سے لاہور میں شروع ہوا ہے۔یہ کیمپ 25 مئی تک جاری رہے گا۔
پی سی بی نے 3 روز قبل پریس ریلیز جاری کی تھی،اس میں بتایا گیا تھا کہ کنڈیشنگ کیمپ میں مندرجہ ذیل پلیئرز پہلے مرحلے میں شریک ہونگے۔عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عاکف جاوید (بلوچستان)، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا)، ارشد اللہ (خیبر پختونخوا)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، بابر اعظم (سینٹرل پنجاب)، فیصل اکرم (سدرن پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، کامران غلام (خیبر پختونخوا)، خرم شہزاد (بلوچستان)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، میر حمزہ (سندھ)، محمد حارث (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سعود شکیل (سندھ)، شاداب خان (ناردرن)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)، یاسر شاہ (بلوچستان)، زاہد محمود (سندھ)۔
کنڈیشنگ کیمپ کیلئے 60 کھلاڑی طلب
لاہور میں جاری اس کیمپ کی نگرانی قومی کوچز اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچ ٹریننگ دیں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اور دورہ سری لنکا کے لئے یہ کیمپ مددگار ہوگا۔دوسرا کیمپ26 مئی سے شروع ہوگا،جس میں 33 کھلاڑی شریک ہونگے۔