اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پی ٹی وی والے پاگل،مجھے برطرف کرنے کی ان کی کیا اوقات،شعیب اختر برسنے پر کیوں مجبور۔ملک میں سارے احمق ہیں،کچھ ہیں لیکن کیا اہم ترین مقامات پر ہیں،پاکستان میں عجب ڈرامے ہیں،غضب کی کہانیاں ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے آٹو پر ایک مزاحیہ ملک چل رہا ہے۔
شعیب اختر سے بد تمیزی کرنے والے ٹی وی اینکر عارضی طور پر معطل
تازہ ترین مثال ملاحظہ فرمائیں کہ پی ٹی وی نے شعیب اختر اور پروگرام اینکر ڈاکٹر نعمان واقعہ کی انکوائری کمیٹی بنائی تھی۔اس کا ایک فیصلہ آفیشلی سامنے آیا ہے،اس میں لکھا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے بعد یہ حکم جاری کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ شعیب اختتر بھی برطرف رہیں گے۔
کرک اگین نے ڈاکٹر نعمان کی برطرفی کی خبر کل ہی دی تھی،یہ صرف اس کا ہی اعزاز ہے۔آج اعلان کئے گئے فیصلے میں شعیب اختر کو بھی ساتھ لپیٹا گیا ہے۔
میزبان کی بدتمیزی،شعیب اختر لائیو شو کے دوران مستعفی،ویڈیو میں پول کھول دیئے
راولپنڈی ایکسپریس نے اس پر سخت رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی وی والے پاگل ہیں یا کچھ اور ہیں،مجھے 22 کروڑ لوگوں نے مستعفی ہوتے اور خود پروگرام چھوڑتے دیکھا ہے۔کس میں جرات ہے کہ وہ مجھے آف ایئر کرنے کا حکم نامہ جاری کرے۔
کرک اگین تجزیہ بھی یہی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی عقل پر پردہ پڑا ہے،اس نے توہین آمیز حکم دیا ہے،یہاں پورا مافیا موجود ہے،جسے برطرف کئے جانے کی ضرورت ہے۔
دو روز قبل شعیب اختر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی توہین پر استعفیٰ دے گئے تھے۔