لاہور،اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی اور بھارت،پی سی بی کے خفیہ کارڈز تیار،جاری وقت کی پالیسی سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی پر اپنےآفس اوربورڈ ترجمان وحکام کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔بھارت آرہا ہے۔نہیں آرہا ہے۔نہ آیا تو کیا ہوگا وغیرہ جیسے سوالات کو لیفٹ کیا جائے اور معاملہ چونکہ آئی سی سی پر چھوڑا ہے۔وہ جانے،اس کا کام جانے۔
یہ رپورٹ انتہائی معتبر ذرائع سے بھارتی میڈیا میں پرنٹ ہوگئی ہے۔ساتھ میں یہ بھی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پاکستان جاری رکھے اور یہ فرض کرے کہ بھارت آئے گا۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ مین سٹریم، میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بات نہ کرے،جو کچھ چل رہا ہے،اس کا جواب نہ دیا جائے۔
انتہائی اہم انکشاف یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے خفیہ کارڈ شو نہیں کرنا چاہتا،یہ فیصلہ اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے میٹنگز کے بعد کیا گیا ہے کہ ایسے کارڈز خفیہ رکھے جائیں گے کہ اگر بھارت نہیں آیا تو پاکستان کیا کرے گا۔
آئی سی سی انسپکشن ٹیم ستمبر میں راولپنڈی،کراچی اور لاہور وینیوز کا جائزہ لینے آئے گی اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے تیاریوں کو دیکھے گی،ایونٹ اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔