کیرنز،کرک اگین رپورٹ
اسے کہتے ہیں،چیپل ہیڈلی سیریز کا جنوب اور تیزری۔کیرنز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے بڑے ڈرامے۔سنسنی خیز میچ،کئی بار ادھر سے ادھر ہوا۔مزےی کی بات یہ بھی رہی ہے کہ لوسکورنگ ون ڈے شو تھا۔آخر میں تو بڑا ہی ڈرامائی ہوگیا۔
نیوزی لینڈ نے دعوت ملنے پر بڑی محتاط بیٹنگ شروع کی ۔اس نےایک موقع پر 4 وکٹ پر 186 اسکور بنائے تھے لیکن پھر گلین میکسویل کاڈرامہ چلا،ایسا چلا کہ کیوی ٹیم کی اننگ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 232 رنز تک محدود رہی۔میکسویل نے52 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔کین ولیمسن 45 اور کونوے 46 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے۔
جواب میں کینگروز کا آغاز ہی تباہی کی نئی داستان تھا،صرف 44 رنزتک 5 کھلاڑی مطلب آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ایرون فنچ 5،سٹوین سمتھ1،لبوشین صفر اور مارکوس سٹوئنز5 جب کہ ڈیوڈ وارنر 20 رنزبناسکے۔آسٹریلیا کے لئے چھٹی وکٹ پر ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے کمال کام کیا اور چھٹی وکٹ پر158 رنزکا اضافہ کر مجموعہ 39 اوورز میں 202 رنزکردیا،اب 31 رنز11 اوورز میں درکار تھے۔5 وکٹ باقی کہ ایسے میں پھر ڈرامہ ہوا۔ایلکس کیری کے 85 پر آئوٹ ہوتے ہی مزید 2 وکٹیں اوپر تلے گریں اور اسکور8 وکٹ پر 207 ہوگیا،اب نیوزی لینڈ کی امیدیں جاگی تھیں۔کیمرون گرین چٹان بن کرکھڑے تھے۔نتیجہ میں میں 5 اوورز قبل ہدف پورا ہوگیا،گرین 89 پر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا 8 وکٹ سے جیت گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔