ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا میں میچ کے دوران اپنا میچ لگادیا۔ڈی آر ایس کا بھی استعمال،سب حیران رہ گئے۔بابر اعظم نے تو بائولنگ کر کے 10 آئوٹ کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔نوک جھونک بھی رہی۔ایسا منظر تھا جیسے گلی محلے کی کرکٹ ہو۔
ڈھاکا میں کھیلے جارہے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوسرے روز بارش کے سبب صرف ساڑھے 6 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔کھلاڑی ڈریسنگ روم میں رہے۔اس دوران ہوٹل میں بھی کھیل ہوا۔
پاکستانی ٹیم کے پلیئرز مختلف ٹولیوں میں کھیلتے نظر آئے۔پی سی بی نے ٹویٹ کیا ہے کہ
بارش نے ہمارے لڑکوں کو میدان سے تو دور رکھا ہے لیکن ڈریسنگ روم میں اپنا ہی ایک دلکش میچ تھا۔بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کی اور محتاط آغاز کیا۔
شکیب الحسن کی بارش میں تاریخی فیلڈنگ،فینز ششدر،
امام الحق جب واپس آئے تو ایک بال پر جھگڑا شروع ہوگیا۔اس کے بعد معاملہ ڈی آر ایس پر چلا گیا،ایک مصنوعی میچ میں ڈی آر ایس کا مصنوعی خیال بھی دلکش تھا۔
ایک لمحہ تو قبل دید تھا۔بابر اعظم آگ بگولہ ہوگئے۔بابر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 10 بار آئوٹ کیا ہے۔یا انہوں نے 10 کے ساتھ ختم کیا ہے۔بلال آصف کو 3 بار سلپ میں کیچ کیا۔امام الحق نے یہی کہا ہے۔پاکستانی ٹیم کی یہ ویڈیوز بھی دیکھی جارہی ہیں۔