| | | | |

شکیب الحسن کی بارش میں تاریخی فیلڈنگ،فینز ششدر،

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

جیسا کہ پیش گوئی کی گئی تھی۔پاکستان اوربنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش سے کھیل خاصا متاثر ہوگا تو ایسا ہی ہوا ہے۔اتوار کو ڈھاکا میں فل بارش شو تھا۔دن کے مڈل میں 7 اوورز بھی نہ کھیلے جاسکے۔پاکستان نے اپنا اسکور 161 سے 188 کردیا،مزید کوئی وکٹ نہیں گری۔اس طرح پاکٹ میں 8 وکٹیں موجود ہیں۔اظہر علی نے ہاف سنچری مکمل کی،وہ 52 اور بابر اعظم 71 پر ہیں۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں آج اور کل کیا ہونے والا،پاکستان نے فوری ایکشن نہ لیا تو میچ گیا

دوسری اہم بات یہ ہے کہ ڈھاکا میں کل پیر کو بھی ایسی ہی بارش کا امکان ہے،البتہ کسی بھی وقت کچھ کھیل ممکن ہوسکے گا۔پاکستان کو دستیاب اوورز میں 6 سے زائد کی اوسط سے بیٹنگ کرنی ہوگی۔منگل کو چوتھے روز اگر چائے کے وقفہ تک بیٹنگ ممکن ہوئی تو اسکور 400 کرکے بنگلہ دیش پر اٹیک کیا جاسکتا ہے۔

ادھر اتوار کو ڈھاکا میں بارش کو ان کے تجربہ کار بیٹر شکیب الحسن نے خواب انجوائے کیا،انہوں نے تیز بارش کے دوران ایتھلیٹ کی طرح اڑتے ہوئے کور ایریاز پر موجود کورز پر ڈائیو لگائی۔پانی اور پھسلن کے سبب وہ دور تک ڈائیو مارتے ہوئے گئے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *