| | | |

ڈھاکا میں پاکستان ٹاس ہارگیا،بنگلہ دیش کا گرین کیپس کی سوچ کے مطابق فیصلہ

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کی پچ نہایت ہی خطرناک بنائی گئی ہے،نئی پچ میں جگہ جگہ گہرے کھڈے ہیں،اس پر اسکور کرنا نہایت مشکل ترین ہوگا۔

ڈھاکا میں پاکستان ٹاس ہارگیا،بنگلہ دیش کا گرین کیپس کی سوچ کے مطابق فیصلہ۔بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نےٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔دن کا میچ ہے،اس لئے ڈیو فیکٹر کا کوئی ایشو نہیں ہے۔نتیجہ میں انہوں نے پہلے اپنے بلے بازوں کا استعمال کرکے پاکستان پر کائونٹر اٹیک کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے لئے آج سے نیا امتحان،بنگلہ دیش نے جال تیار کرلیا، آخری 2 میچز میں تلخ یادیں

دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے بھی پہلے بائولنگ کا فیصلہ کر رکھا تھا۔ہم میزبان ٹیم کو 140 سے 150 اسکور تک روکنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کو پہلے میچ میں آرام کروایا گیا ہے۔پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں
دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان اور شعیب ملک شامل۔خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *