اسلام آباد،کرک اگین تجزیاتی رپورٹ
Twitter Image
عمران خان نے آزادی مارچ اچانک کیوں ختم کیا۔ڈی چوک پہنچنے سےقبل ہی انہوں نے حکومت کو 6 روزہ الٹی میٹم دے کر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ یہ مارچ ختم کرتے ہوئے حکومت کو 6 روز دے رہے ہیں کہ اس کے اندر اندر حکومت ختم کرنے کا اعلان کرے،اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرے۔ایسا نہ ہوا تو پھر 2 ملین لوگوں کے ساتھ اسلام آباد آئوں گا۔
سابق وزیر اعظم،سابق پاکستان کرکٹ کپتان عمران خان جناح ایونیو اسلام آباد میں خطاب کررہے تھے،اس اعلان اور خطاب کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نہ صرف آزادی مارچ ختم کیا،ساتھ میں وہاں سے روانگی اختیار کرلی ہے۔
سوال یہ ہے کہ عمران خان نے یہ چھکا کیوں لگایا؟افواہوں کا ایک طوفان ہے،ڈیل کہا جارہا ہے،فیس سیونگ کا لفظ بولا جارہا ہے۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے خوف کابھی کہا جارہا ہے۔سوال یہ ہے کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔
کرک اگین کو اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو اگلے چند گھنٹوں48 سے130 گھنٹے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی یقین دہانی دی گئی ہے۔یہاں یہ سوال ہوگا کہ عمران خان یہ کہتے آئے ہیں کہ میں ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگوں گا۔کسی کی بات نہیں سنوں گا۔مجھے کسی پر کوئی اعتماد نہیں ہے،اس کے باوجود یہ سب کیسے ہوا ہے؟
حقیقی آزادی مارچ،عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم،بڑا اعلان
کرک اگین کا ماننا ہے کہ اس میں یقینی طور پر کسی ایسی شخصیت یا ضمانت کا کردار ہوسکتا ہے جوعمران خان کے لئے قابل اعتماد ہے۔یہاں جتنی بھی غوروفکر کی جائے تو یہی سمجھ میں آتا ہے کہ ضمانتی قریبی ترین دوست ہوسکتا ہے۔قریبی ملک ہوسکتا ہے۔عمران خان کے لئے اس پر اعتماد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہتی ہوگی۔یہ کرک اگین کا تجزیہ ہے۔
ادھر پاکستان میں بلوچستان سے پی ڈی ایم کی ایک اتحادی جماعت نے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کی بات کردی ہے،اسی طرح ایک اور جماعت بھی دور ہوسکتی ہوں۔یوں 1 سے 2 ووٹ کی برتری پر کھڑی یہ حکومت اپنی عددی اکثریت کھودے گی۔
جب ایک رخ کا سفر کرنا ہو تو اسباب ایسے ہی بن جایا کرتے ہیں۔کرک اگین کے قریبی ذرائع نے ضمانتی افراد کے حوالہ سے بھی بتایا ہے۔یہاں فی الحال تفصیلی ذکر سے گریز کیا جارہا ہے۔