کرک اگین کی ایک اور خاص رپورٹ
ایک اور کمال ہوگیا۔جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے کھلاڑیوں کے بیچ بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کردی۔یہ انہونی بھی نیوزی لینڈ کے وار کی وجہ سے ہوئی ۔کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کیا تو سب کو گویا بولنے کا موقع مل گیا ہے۔یہ نہایت ہی ناقبل یقین رد عمل ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ برادری سے پاکستان کو بہت سپورٹ مل رہی ہے اور ایسے ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں کہ عام حالات م،یں ان کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔ایسا ہی ایک رد عمل پروٹیز کرکٹر ڈیوڈ ملر نے دیا ہے۔
ڈیوڈ ملر کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔میں جب بھی وہاں کھیلنے گیا ہوں،مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور سکیورٹی توقع سے بڑھ کر ملی ہے۔،مجھے کبھی بھی کوئی خطریہ محسوس نہیں ہوا ہے۔پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے،۔میں پاکستان اور پی سی بی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
ڈیوڈ ملر نے یہ بیان جاری کیا ہے اور ساتھ ہی پیاری سی تصویر بھی لگائی ہے،سابقہ دورہ پاکستان کے موقع پر لی گئی تھی۔ایک اور کرکٹر ڈک ویلا نے نے بھی پاکستان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ میں نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے۔جو محبت اور سکیورٹی پاکستان میں ملی ہے۔وہ مجھے کہیں نہیں دکھائی دی۔
غیر ملکی پلیئرزکی جانب سے پاکستان کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ شور مزید اٹھے گا۔اس کا پاکستان کو بھر پور فائدہ ہوگا۔عالمی برادری سے محبت بھی ملے گی اور جو کھویا ہے۔اس سے بڑھ کر اسے واپس ملے گا۔